Time 28 اکتوبر ، 2024
پاکستان

جیل میں دیےگئےکھانے سے عمران خان کو الٹیاں ہوئیں: علیمہ خان

جیل میں دیےگئےکھانے سے عمران خان کو الٹیاں ہوئیں: علیمہ خان
علیمہ خان نے یہ الزام بھی لگایا کہ تین ہفتے بعد بانی پی ٹی آئی کو ورزش کے لیے سائیکل دی گئی ہے،فوٹو: فائل

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نےکہا ہےکہ 3 اکتوبر  سے بانی پی ٹی آئی کے سیل کی بجلی کاٹی گئی، انہیں دیے جانے والے کھانے سے الٹیاں ہوئی ہیں۔

 اڈیالا جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان کا کہنا تھا کہ  عمران خان سے مل کے صبر آگیا ہے، عمران خان نے بتایا ان کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا۔

علیمہ خان کے مطابق 3 اکتوبر سے  عمران خان کے سیل کی بجلی کاٹی گئی، اخبار ٹی وی سب بند کردیا گیا تھا، عمران خان کو دیے جانے والےکھانے سے انہیں الٹیاں ہوئی ہیں۔

علیمہ خان نے یہ الزام بھی لگایا کہ تین ہفتے بعد بانی پی ٹی آئی کو ورزش کے لیے سائیکل دی گئی ہے۔

مزید خبریں :