Time 29 اکتوبر ، 2024
دنیا

چین میں چاقو کے حملے سے 3 بچوں سمیت 5 افراد زخمی

چین میں چاقو کے حملے سے 3 بچوں سمیت 5 افراد زخمی
 اس سے قبل بھی چین میں چاقو کے حملے ریکارڈ کیے جاچکے ہیں جبکہ بعض حملے تو بچوں کے اسکول پر بھی کیے گئے/ فوٹو اے پی

چین میں چاقو کے حملے سے بچوں سمیت 5  افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ چین کے دارالحکومت بیجنگ کے ضلع  ہیڈیان  میں پیش آیا جہاں 50 سالہ ٹینگ نامی شخص نے چاقو کے وار کرکے 3 بچوں سمیت 5 افراد کو بری طرح زخمی کردیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال روانہ کیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ چاقو سے حملہ کرنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی تاہم بروقت کارروائی سے پولیس نے ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا  جس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل بھی چین میں چاقو کے حملوں سے واردات ہوچکی ہیں جب کہ بعض حملے اسکولوں میں بھی کیے جاچکے ہیں۔

مزید خبریں :