Time 29 اکتوبر ، 2024
کاروبار

سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، مزید 1600 روپے تولہ مہنگا

سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، مزید 1600 روپے تولہ مہنگا
عالمی بازارمیں سونے کا بھاؤ 16 ڈالر اضافے سے 2755 ڈالر فی اونس ہے/ فائل فوٹو

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1600 روپے فی تولہ اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 85 ہزار روپے کا ہوگیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1372 اضافے کے بعد 2 لاکھ 44 ہزار 342 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

عالمی بازارمیں سونے کا بھاؤ 16 ڈالر اضافے سے 2755 ڈالر فی اونس ہے۔


مزید خبریں :