Time 29 اکتوبر ، 2024
دنیا

اسرائیلی وزیر دفاع نے حزب اللہ کے نئے سربراہ کی تصویر لگا کر قتل کی دھمکی دے ڈالی

اسرائیلی وزیر دفاع نے حزب اللہ کے نئے سربراہ کی تصویر لگا کر قتل کی دھمکی دے ڈالی
یواف گیلانٹ نے نعیم قاسم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ یہ عارضی تقرری ہے

اسرائیلی وزیر دفاع نے حزب اللہ کے نئے سربراہ کو بھی نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی۔

آج حزب اللہ کی جانب سے نعیم قاسم کی حزب اللہ کے سربراہ کے طور پر تقرری کے اعلان کے بعد اسرائیلی وزیر دفاع یواف گیلانٹ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر بیان جاری کیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے نعیم قاسم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ یہ عارضی تقرری ہے اور زیادہ عرصے کے لیے نہیں ہے۔

 اسرائیلی وزیر دفاع نے ایسا ہی ایک بیان عبرانی زبان میں بھی جاری کیا جس میں لکھا کہ یہ تقرری عارضی ہے اور الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔

خیال رہے کہ لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے حسن نصر اللہ کی شہادت کے ایک ماہ بعد قائم مقام سربراہ نعیم قاسم کو اب باقاعدہ سربراہ منتخب کرلیا ہے۔

نعیم قاسم طویل عرصے تک حسن نصر اللہ کے نائب رہے اور حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد انہیں تنظیم کا قائم مقام سربراہ بنایا گیا تھا جب کہ وہ اس سے قبل حزب اللہ شوریٰ کمیٹی کےمسلسل 3مرتبہ رکن رہ چکےہیں۔

مزید خبریں :