Time 29 اکتوبر ، 2024
پاکستان

پاکستان کو سکیورٹی ایشوزپر شکایات ہیں، ہم غیر ریاستی عناصرکی حمایت نہیں کرتے: افغان ناظم الامور

پاکستان کو سکیورٹی ایشوزپر شکایات ہیں، ہم غیر ریاستی عناصرکی حمایت نہیں کرتے: افغان ناظم الامور
پاکستان کو قائل کر رہے ہیں کچھ غیرریاستی عناصر دراندازی کرتے ہیں، ہماری پالیسی انتہائی واضح ہے: مولوی سردار شکیب— فوٹو: افغان سفارت خانہ

پاکستان میں تعینات افغان ناظم الامور مولوی سردار شکیب نے کہا ہے کہ پاکستان کو افغانستان سے سکیورٹی ایشوزپر شکایات ہیں، ہماری پالیسی انتہائی واضح ہے ہم غیرریاستی عناصرکی حمایت نہیں کرتے۔

میڈیا سے گفتگو میں مولوی سردار احمد شکیب کا کہنا تھاکہ پاکستان اور افغانستان دونوں کو سکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے، خطے میں امن و استحکام اور سکیورٹی ہماری خواہش ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو افغانستان سے سکیورٹی ایشوزپرشکایات ہیں، پاکستان کو قائل کر رہے ہیں کچھ غیرریاستی عناصر دراندازی کرتے ہیں، ہماری پالیسی انتہائی واضح ہے ہم غیر ریاستی عناصر کی حمایت نہیں کرتے۔

افغان ناظم الامور کا کہنا تھاکہ  ہمیں اقتدار میں آئے تین برس کی انتہائی قلیل مدت ہوئی ہے، ہم وسطی و جنوبی ایشیا میں رابطے کا ذریعہ بننا چاہتے ہیں، پاکستان اور افغانستان کے درمیان رابطے کے چینل موجود ہیں۔

مزید خبریں :