Time 30 اکتوبر ، 2024
پاکستان

کراچی: اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار کو عہدے سے ہٹادیا گیا

کراچی میں اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔

اپنے منفرد اسٹائل کے باعث مشہور ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار کو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ہاظم بنگوار فیشن ڈیزائننگ میں بیچلرز کی ڈگری بھی حاصل کرچکے ہیں ، انہوں نے ماضی میں نہ صرف ماڈلنگ کی بلکہ ، شاعری اور افسانہ نگاری بھی کی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد کی والدہ کا تعلق عراق سے ہے، ان کے والد اکبر علی بنگوار سابق پولیس افسر ہیں جو ڈی آئی جی کے عہدے پر فائض تھے۔

مزید خبریں :