Time 30 اکتوبر ، 2024
جرائم

سانگھڑ: پسندکی شادی نہ کرانے پر ماں، بہنوں اور بہنوئی کو قتل کرنیوالے ملزم کی تھانے میں خودکشی

سانگھڑ: پسندکی شادی نہ کرانے پر ماں، بہنوں اور بہنوئی کو قتل کرنیوالے ملزم کی  تھانے میں خودکشی
فوٹو: فائل

سانگھڑ  میں  پسندکی شادی نہ کرانے  پر ماں، بہنوں اور  بہنوئی کو قتل کرنے والے نوجوان نے مبینہ طور  پر  تھانے میں خودکو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق جھول شہر کے نواحی گاؤں علی جان مری میں نوجوان اپنی کزن سے شادی کرنا چاہتا تھا تاہم  والدین کے انکار  پر نوجوان نے گھر  والوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ماں، دو بہنیں، ایک بہنوئی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

ڈی آئی جی پرویز چانڈیو کا کہنا ہےکہ ملزم کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کیا گیا تھا۔ ملزم نے پولیس اسٹیشن میں خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی۔

ڈی آئی جی کے مطابق ملزم  نے ہوائی فائرنگ کے  بعد  اپنے  آپ  کو  سر  میں گولی مار کر خودکشی کی۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہےکہ  واقعے کے بعد ایس ایچ او  جھول تھانہ کو  معطل کردیا گیا، معاملےکی انکوائری کی جائےگی۔

مزید خبریں :