31 اکتوبر ، 2024
ملک بھر میں پاسپورٹ کی پرنٹنگ میں تاخیر سے نمٹنے کیلئے 10 پاسپورٹ پرنٹنگ ڈیسک ٹاپ مشینیں بیرونِ ملک سے پاکستان پہنچ گئیں۔
ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں پاسپورٹ کی چھپائی میں تاخیر سے نمٹنے کیلئے تمام مشینیں اگلے ہفتے سے فعال ہو جائیں گیں۔
ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے مشینیں منگوائی گئی ہیں اس وقت 10 ڈیسک ٹاپ پرنٹنگ مشینوں کی انسٹالیشن کا عمل جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈیسک ٹاپ مشینیں فعال ہونے سے موجودہ پرنٹنگ کیسپٹی دوگنی ہوجائے گی۔
ذرائع کا بتانا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر ملک بھر سے پاسپورٹ کے اجرا کی 45 سے 50 ہزار درخواستیں موصول ہورہی ہیں جبکہ اس وقت روزانہ کی بنیاد پر 20 سے 22 ہزار پاسپورٹ کی پرنٹنگ ہو رہی ہے۔