31 اکتوبر ، 2024
صدر مملکت آصف علی زرداری نجی دورے پر دبئی روانہ ہوگئے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری دبئی میں 2 روز قیام کریں گے۔
صدر مملکت کی عدم موجودگی میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف بھی اپنے چیک اپ کیلئے لندن روانگی سے قبل دبئی پہنچے تھے، بعد ازاں لندن میں ایک روزہ قیام کے بعد وہ امریکا روانہ ہوگئے تھے۔
نواز شریف امریکا میں ایک ہفتہ گزار کر واپس لندن آئيں گے، پھر انہيں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن میں جوائن کريں گی جس کے بعد مریم اور نواز شریف یورپ کے دورے پر روانہ ہوں گے۔