Time 31 اکتوبر ، 2024
دنیا

بھارتی وزیرداخلہ پر کینیڈا کے سکھ رہنما کے قتل میں ملوث ہونے کے الزام پر امریکی ردعمل

بھارتی وزیرداخلہ پر کینیڈا کے سکھ رہنما کے قتل میں ملوث ہونے کے الزام پر امریکی ردعمل
فوٹو: فائل

کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارتی وزیرداخلہ کے ملوث ہونے کے کینیڈا کے الزامات پر امریکا کا ردعمل سامنے آگیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ کینیڈا کی حکومت کی جانب سے لگائے گئے الزامات تشویشناک ہیں۔

امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر کینیڈا کی حکومت کے ساتھ مشاورت جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل کینیڈین نائب وزیرخارجہ ڈیوڈ موریسن نے کہا تھا کہ بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ نے کینیڈین شہریوں کیخلاف انٹیلی جنس آپریشن کا حکم دیا تھا۔

ہردیپ سنگھ نجر قتل کیس میں قومی سلامتی کمیٹی کے سامنے اپنے بیان میں ڈیوڈ موریسن کا کہنا تھا کہ میں نے ہی امریکی اخبار میں بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے نام کی تصدیق کی تھی۔

سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا تھا کہ امیت شاہ نے خالصتان کے حامیوں کو پکڑنے کیلئے ایجنسیوں کو ہتھیار بنایا۔

انہوں نے کہا کہ امیت شاہ کی پرتشدد کارروائیاں امریکا اور کینیڈا کی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں، خالصتان ریفرنڈم بھارتی دہشتگردی کے سامنے خاموش نہیں رہے گا۔

مزید خبریں :