Time 31 اکتوبر ، 2024
دنیا

ٹرمپ کا چاند پر قدم رکھنے والے دوسرے خلاباز بز ایلڈرن کی جانب سے حمایت کا دعویٰ

ٹرمپ کا چاند پر قدم رکھنے والے دوسرے خلاباز بز ایلڈرن کی جانب سے حمایت کا دعویٰ
فوٹو: فائل

سابق امریکی صدر اور ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ نیل آرمسٹرانگ کے ہمراہ چاند مشن میں شامل اور چاند کی سطح پر قدم رکھنے والے دوسرے خلاباز بز ایلڈرن نے ان کی حمایت کردی ہے۔

وسکونسن میں ایک ریلی کے دوران خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حامیوں کو بتایا کہ انہیں معلوم ہوا ہے کہ سابق خلاباز بز ایلڈرن نے صدارتی انتخابات میں ان کی حمایت کردی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں عالمی شہرت یافتہ خلاباز بز ایلڈرن کی بہت عزت کرتا ہوں، وہ عظیم خلاباز ہیں۔

ایک بیان میں بز ایلڈرن نے کہا کہ صدارت کے فرائض کی انجام دہی کیلئے انسانی سمجھ، درست فیصلوں کی صلاحیت، فیصلہ سازی اور غیرمعمولی طور پر پرسکون کیفیت برقرار رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

بز ایلڈرن پہلے بھی ریپبلکن سیاست میں سرگرم رہ چکے ہیں، انہوں نے قومی خلائی کونسل کی جانب سے ٹرمپ کی حمایت، امریکی اسپیس فورس کی تخلیق اور ایلون مسک جیسے افراد کے ذریعے نجی خلائی شعبے میں ہونے والی ترقی کو بھی سراہا۔

مزید خبریں :