31 اکتوبر ، 2024
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔
حافظ نعیم الرحمان نے ایک بیان میں کہا کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت67 ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے آگئی، حکومت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں30 روپے تک کمی کرے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھاکہ پیٹرولیم لیوی کی مد میں 60 روپے فی لیٹر اضافی ٹیکس ناجائز ہے، اس ٹیکس کے خاتمے سے معاشی سرگرمی بڑھےگی۔