Time 31 اکتوبر ، 2024
پاکستان

لاہور: تیز رفتار کار کی ٹکر سے زخمی ہونے والے 2 بھائی دوران علاج دم توڑ گئے

لاہور: تیز رفتار کار کی ٹکر سے زخمی ہونے والے 2 بھائی دوران علاج دم توڑ گئے
20 سالہ نورالحسن اور 18 سالہ محمودالحسن 21 اکتوبر کو کیولری گراؤنڈ کے علاقے میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے زخمی ہوگئے تھے/ فائل فوٹو

لاہور:کیولری گراؤنڈ میں چند دن پہلے تیز رفتار کار کی ٹکر سے زخمی ہونے والے 2 نوجوان بھائی اسپتال میں دم توڑ گئے۔

پولیس کے مطابق 20 سالہ نورالحسن اور 18 سالہ محمودالحسن 21 اکتوبر کو کیولری گراؤنڈ کے علاقے میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا تھاجب وہ شیخوپورہ سے فوج میں بھرتی کے لیے لاہور پہنچے تھےاور سڑک پار کر رہے تھے کہ  تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی۔

پولیس کے مطابق دونوں بھائیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ 10 دن تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گئے۔

پولیس  کہنا ہےکہ کارسوار خاتون کی شناخت ایشا رضوان کے نام سے ہوئی جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں :