Time 31 اکتوبر ، 2024
پاکستان

کارساز ٹریفک حادثہ کیس: عدالت نے ملزمہ کو بری کردیا

کارساز ٹریفک حادثہ کیس: عدالت نے ملزمہ کو بری کردیا
رواں سال اگست میں کارساز روڈ پر بے قابو گاڑی نے موٹرسائیکل سوار اور راہگیروں کو کچل دیا تھا/ فائل فوٹو

کراچی: عدالت نے کارساز ٹریفک حادثہ کیس کی خاتون ملزمہ کو بری کردیا۔

کراچی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے کارساز ٹریفک حادثہ کیس ملزمہ کو بری کردیا۔ 

جیو نیوز کے مطابق متوفی کے اہلخانہ کی جانب سے صلح نامے کے بعد ملزمہ کو بری کیا گیا ہے۔ 

واضح رہےکہ رواں سال اگست میں  کارساز روڈ پر بے قابو گاڑی نے موٹرسائیکل سوار اور راہگیروں کو کچل دیا تھا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار باپ بیٹی جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوئے تھے۔


مزید خبریں :