Time 31 اکتوبر ، 2024
کاروبار

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ
انٹربینک میں اکتوبر کے مہینے میں ڈالر 14 پیسے مہنگا ہوا ہے،فوٹو: فائل

انٹر بینک میں آج  ڈالر کی قدر  میں 6  پیسےکا اضافہ ہوا ہے۔

6 پیسے اضافے کے بعد انٹربینک میں ڈالر 277.85 روپے پربند ہوا ہے۔

انٹربینک میں گزشتہ  روز  ڈالر  277.79  روپے  پر بند ہوا تھا۔

انٹربینک میں اکتوبر کے مہینے میں ڈالر 14 پیسے مہنگا ہوا ہے اور ستمبر کے اختتام پر ڈالر 277.71 روپے تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 6  پیسے اضافے سے 278 روپے 78 پیسے ہے۔ اوپن مارکیٹ میں اکتوبر میں ڈالر ایک روپیہ 16 پیسے سستا ہوا ہے۔