Time 31 اکتوبر ، 2024
کھیل

محسن نقوی کی سکھ برادری کو چیمپئنز ٹرافی کے میچز دیکھنےکیلئے پاکستان آنےکی دعوت

وفاقی وزیرداخلہ  اور  چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے  سکھ برادری کو  چیمپئنز  ٹرافی کے  میچز  دیکھنے کے لیے  پاکستان آنے کی دعوت دے دی۔

 لاہور  میں امریکا سے آئے ہوئے سکھ یاتریوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نےکہا کہ سو بسم اللہ آپ پاکستان کرکٹ میچز دیکھنے آئیں اور  چیمپئنز ٹرافی کے لیے آئیں۔ 

محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت میچ دیکھیں، اس کے لیے ہم خصوصی کوٹہ رکھ رہے ہیں، کیونکہ بھارت سے بھی بہت سے لوگوں نے میچز  دیکھنے آنا ہے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ چیمپئنز  ٹرافی کے لیے خصوصی انتظامات کر رہے ہیں، آپ کو آدھے گھنٹے میں ویزہ فراہم کیا جائےگا ، آپ سال میں 10 مرتبہ آئیں کوئی تکلیف نہیں ہوگی۔

مزید خبریں :