01 نومبر ، 2024
فضائی معیار خراب ہونے کے سبب وسطی پنجاب مضر صحت اسموگ کی لپیٹ میں آگیا۔
لاہور کا فضائی معیار آج بھی انتہائی مضر صحت ہے جس کی وجہ سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا دوسرا نمبر ہے جب کہ خراب فضا میں بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کا پہلا نمبر ہے۔
ہواؤں کی رفتار اور رُخ بدلنے کے باعث آلودگی میں معمولی کمی آئی ہے تاہم پنجاب حکومت نے ہواؤں کے رُخ کی تبدیلی سے قطع نظر اسموگ سے بچاؤ اور آلودگی میں کمی کے اقدامات سختی سے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب میں اسموگ کی روک تھام کے لیے گرین لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے جس کے تحت خصوصی بچوں کے اسکولوں کو آن لائن کلاسز لینے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ کئی دفاتر کو بھی گھروں سے کام کے احکامات جاری کیے ہیں۔
گرین لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تعمیراتی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے، ان علاقوں میں موٹرسائیکل رکشوں کے چلنے پر بھی پابندی عائد ہے۔