Time 01 نومبر ، 2024
کاروبار

ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد اچانک کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد اچانک کمی
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 25 ڈالر کم ہو کر 2ہزار 752 ڈالر فی اونس ہے/ فائل فوٹو

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اچانک کمی آگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 500 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 84 ہزار 700 روپے ہوگئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 2 ہزار 144 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 44 ہزار 84 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 25 ڈالر کم ہو کر 2 ہزار 752 ڈالر فی اونس ہے۔