Time 01 نومبر ، 2024
پاکستان

پی آئی اے کیلئے 10 ارب سے زائد کی بولی دینے کو تیار ہیں، پختونخوا حکومت نے خط لکھ دیا

خیبرپختونخوا حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کیلئے بولی میں دلچسپی کا اظہارکردیا۔

خیبرپختونخوا انویسٹمنٹ بورڈ نے وفاقی وزیر نجکاری کو خط لکھ دیا اور پی آئی اے کی نجکاری کی بولی میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ خط کے متن کے مطابق پی آئی اے قومی ائیرلائن ہے اور اس کے اثاثے قوم کیلئے اہمیت رکھتے ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کی اہمیت کے پیش نظر وزیراعلیٰ کے پی کی ہدایت پر خط لکھا جارہا ہے اور خیبرپحتونخوا حکومت بلیو ورلڈ کنسورشیم کی 10 ارب کی بولی سے زیادہ  کی بولی دینے کیلئے تیار ہے۔

خط کے متن کے مطابق امید ہے کہ ہمیں جلد موقع دیاجائے گا تاکہ اپنی تجاویز کیساتھ آپ کی ٹیم سے مل سکیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پی آئی اےکی خریداری کے لیے واحد بولی دہندہ کمپنی نے رقم میں اضافے سے انکار کردیا تھا۔

نجکاری کمیشن نے پی آئی اے کی کم از کم قیمت 85 ارب 3 کروڑ روپے رکھی تھی جب کہ بولی دینے والی واحد کمپنی نے 50 فیصد حصص خریدنے کے لیے 10 ارب روپے کی بولی لگائی۔

مزید خبریں :