Time 01 نومبر ، 2024
دنیا

اکتوبر میں 5 ہزار سے زائد تارکین وطن سمندر عبور کرکے فرانس سے برطانیہ پہنچے

اکتوبر میں 5 ہزار سے زائد تارکین وطن سمندر عبور کرکے فرانس سے برطانیہ پہنچے
فوٹو: فائل

گزشتہ ماہ 5 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین وطن افراد فرانس سے سمندر کے راستے برطانیہ پہنچے۔

برطانوی ہوم آفس کے اعداد و شمار کے مطابق جمعرات کو 5 کشتیوں کے ذریعے 230 افراد برطانیہ آئے، جبکہ اکتوبر میں مجموعی طور پر  5 ہزار 417 تارکین وطن خطرناک سمندر عبور کرکے برطانیہ میں داخل ہوئے۔

فرانسیسی کوسٹ گارڈز کے اعداد و شمار  کے مطابق رواں برس سمندر عبور کرنے کی کوشش میں 50 افراد ہلاک ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں برس سمندر  کے راستے 30 ہزار 661 غیر قانونی  تارکین وطن برطانیہ میں داخل ہوئے۔

برطانوی پولیس اور کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلر اب بڑی کشتیوں پر زیادہ افراد کو سوار کررہے ہیں۔

برطانوی ہوم آفس کے ترجمان کے مطابق انسانی اسمگلروں کو اپنے پیسوں سے مطلب ہے انہیں پرواہ نہیں کہ کوئی جیئے یا مرے، انسانی اسمگلروں کا کاروباری ماڈل ختم کرنے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانےکے لیے اقدامات کریں گے۔

مزید خبریں :