02 نومبر ، 2024
اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے منی بجٹ کا مطالبہ کردیا۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے ٹیکس اہداف میں ناکامی پر شارٹ فال پورا کرنے کے لیے منی بجٹ کا مطالبہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ ورچوئل بات چیت کے دوران ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظرثانی کی درخواست بھی مسترد کردی گئی ہے۔
ایف بی آر ذرائع نے بتایا کہ ٹیکس شارٹ فال کے باعث دوسری قسط میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اور آئندہ مہینوں کے شارٹ فال کا تخمینہ لگا کر 500 ارب کا منی بجٹ آسکتا ہے۔ْ
دوسری جانب ایف بی آر نے ٹیکس اہداف پر نظرثانی درخواست آئی ایم ایف سے مسترد ہونےکی خبر کی تردید کردی۔
ایف بی آر کا کہنا ہےکہ ٹیکس اہداف پر نظرثانی معاملے پر آئی ایم ایف سےکوئی ملاقات نہیں ہوئی۔
ایف بی آر کے مطابق آئی ایم ایف سے ورچوئل اور دیگر ملاقاتوں میں یہ معاملہ کبھی ایجنڈے پر نہیں رہا، ایسی تمام خبریں غلط اور بے بنیاد ہیں۔