23 فروری ، 2013
لیما…پیرو میں بڑی تعداد میں شارک،کچھوے اور ڈولفن سمیت کئی مردہ آبی حیات ساحل پر آگئیں۔پیرو کے شمالی علاقے میں Lambayeque کی ساحلی پٹی پر حکام اس وقت حیران رہ گئے جب انہوں نے مردہ آبی حیات کو پڑا دیکھا۔جن میں 18 سمندری کچھوے،22 sea lion،8 ڈولفن،16 شارک اور 22 آبی پرندے شامل تھے۔ تحقیقات کیلئے ساحل پر خاص رنگ کا اسپرے کر دیا گیاہے۔ حکام کے مطابق آبی حیات کے مرنے کی وجہ آنے والے چند ہفتوں تک معلوم کر لی جائے گی۔