Time 03 نومبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ اپنی تینوں اولادوں میں کس کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں؟

شاہ رخ  اپنی تینوں اولادوں میں کس کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں؟
بچوں میں جھگڑا نہیں ہونا چاہیے کیوں کہ اگر ایسا ہو تو جائیداد کے بٹوارے میں مشکل پیش آئے گی : شاہ رخ کی اپنی سالگرہ کے موقع پر گفتگو/فوٹوفائل 

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے گزشتہ روز اپنی 59 ویں سالگرہ منائی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس موقع پر کنگ خان نے جہاں ایک کیک اپنی فیملی کے ساتھ کاٹا وہیں دوسرا کیک مداحوں کے ساتھ کاٹ کر انھیں بھی اس خوبصورت لمحے میں اپنا شریک بنایا۔

مداحوں کی جانب سے منعقدہ ’ایس آر کے ڈے ‘ کے نام سے منعقدہ تقریب کے  دوران ایک مداح نے شاہ رخ سے سوال کیا کہ اگر ان کے تینوں بچوں (آریان خان، سوہانا خان اور ابراہم خان) میں کبھی لڑائی ہوئی  تو وہ کس کا ساتھ دیں گے ؟

مداح کے سوال پر شاہ رخ نے بتایا کہ آپ سب کو یہ سن کر عجیب لگے گا لیکن حقیقت یہی ہے  میرے تینوں بچوں کی کبھی لڑائی نہیں ہوتی۔

کنگ خان نے بتایا کہ ’  ایسا ہونا بھی نہیں چاہیے کیوں کہ اگر ایسا ہوا تو جائیداد کے بٹوارے میں مشکل پیش آئے گی‘۔

شاہ رخ کے مطابق ’ لیکن اس کے باوجود اگر کبھی لڑائی ہوتی ہے تو میں سہانا کی حمایت کروں گا، لڑکے(بیٹے) ٹھیک ہیں میں ان کو پسند کرتا ہوں لیکن لڑکوں کے جسم پر بال ہوتے ہیں، دوسری طرف   لڑکیاں خوبصورت ، نرم مزاج اور مضبوط ہوتی ہیں یہی وجہ ہے کہ میں جھگڑے میں اپنی بیٹی کی حمایت کروں گا‘۔

مزید خبریں :