Time 03 نومبر ، 2024
پاکستان

نہیں جانتا کسی صوبے کے پاس ائیر لائن ہو، صوبے کا کام تعلیم، صحت کی سہولت فراہم کرنا ہے: مفتاح

نہیں جانتا کسی صوبے کے پاس ائیر لائن ہو، صوبے کا کام تعلیم، صحت کی سہولت فراہم کرنا ہے: مفتاح
ایسی شرائط لگائی گئیں جس کی وجہ سے خریدار نہیں آئے، چار سنجیدہ گروپ تھے جو پی آئی اے بڈنگ میں شرکت کرنا چاہتے تھے: سابق وزیر خزانہ— فوٹو:فائل

عوام پاکستان پارٹی کے رہنما و سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ صوبے ایک پیسے کا ٹیکس جمع نہیں کرتے، وفاق سے پیسے لیتے ہیں، صوبہ وفاق سے پی آئی اے خرید لے، یہ سمجھ سے بالا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہناتھاکہ میں نہیں جانتا کسی صوبے کے پاس ائیر لائن ہو، صوبے کا کام تعلیم، صحت، لا اینڈ آرڈر اور عوام کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے ایک پیسے کا ٹیکس جمع نہیں کرتے، وفاق سے پیسے لیتے ہیں، صوبہ وفاق سے پی آئی اے خرید لے، یہ سمجھ سے بالا ہے، سیاسی باتیں ہیں۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھاکہ ایسی شرائط لگائی گئیں جس کی وجہ سے خریدار نہیں آئے، چار سنجیدہ گروپ تھے جو پی آئی اے بڈنگ میں شرکت کرنا چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں کوئی حکومت ائیرلائن نہیں چلاتی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نواز شریف نے امریکا میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز پی آئی اے کی خریداری سے متعلق غور کر رہی ہیں، مریم نواز نے اس سلسلے میں اُن سے صلاح مشورہ بھی کیا ہے، مریم نےکہا ہے کہ اُس ائیرلائن کا نام ائیر پنجاب رکھا جاسکتا ہے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ انہوں نے مریم نواز سےکہا ہےکہ آپ پی آئی اے کو خرید بھی سکتی ہیں اور نئی ائیرلائن بھی بنا سکتی ہیں۔

اس سے قبل خیبر پختونخوا حکومت نے بھی پی آئی اے خریدنے کی بولی میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔

مزید خبریں :