Time 03 نومبر ، 2024
پاکستان

پی ٹی آئی میں اختلافات، لندن احتجاج میں شہریارآفریدی کو تقریر نہیں کرنے دی گئی

پی ٹی آئی میں اختلافات، لندن احتجاج میں شہریارآفریدی کو تقریر نہیں کرنے دی گئی
مجھے جلسے میں بلا کر تقریر نہیں کرنے دی گئی: شہریار آفریدی کی گفتگو— فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان تحریک انصاف کے لندن میں برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ کے سامنے مظاہرے میں پارٹی میں اختلافات سامنےآگئے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ 

شہریارآفریدی کو احتجاج سے تقریر نہیں کرنے دی گئی۔ جلسے سے ذلفی بخاری، شہباز گل اور دیگر نے خطاب کیا لیکن شہریار آفریدی کے اسٹیج پر آتے ہی شہباز گل اسٹیج سے اترگئے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں شہریار آفریدی کا کہنا تھاکہ میں خان کا سپاہی ہوں، مجھے کہا گیا تھا میں آیا اور احتجاج میں رہا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں سمجھ آئی مجھے جلسے میں بلا کر تقریر نہیں کرنے دی گئی۔

مزید خبریں :