Time 04 نومبر ، 2024
پاکستان

باجوڑ میں تحریک انصاف کے ایم پی اے انور زیب خان کی رہائی پر ہوائی فائرنگ

باجوڑ میں تحریک انصاف کے ایم پی اے انور زیب خان کی رہائی پر ہوائی فائرنگ
فوٹو: فائل

باجوڑ میں تحریک انصاف کے ایم پی اے انور زیب خان کی رہائی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کی گئی، فائرنگ ایم پی اے انور زیب خان کےرہائش گاہ پہنچنے پر کی گئی۔

ڈی پی او وقاص رفیق کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔

ایم پی اے انور زیب خان کو پنجاب پولیس نے ڈی چوک احتجاج کے موقع پر گرفتار کیا تھا، گزشتہ روز عدالت نے انور زیب خان کی اٹک جیل سے رہائی کا حکم دیا تھا۔

مزید خبریں :