Time 04 نومبر ، 2024
پاکستان

کراچی: کار میں اتفاقیہ گولی چلنے سے لڑکی زخمی، کار سوار دوست گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی: کار میں اتفاقیہ گولی چلنے سے لڑکی زخمی، کار سوار دوست گرفتار، اسلحہ برآمد
فوٹو: فائل

کراچی میں سی ویو  پر کار میں اتفاقیہ گولی چلنے سے لڑکی زخمی ہوگئی، پولیس نے لڑکی کے کار سوار دوست کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق سی ویو پر عبدالستار ایدھی ایونیو پر فائرنگ سے ارم نامی لڑکی زخمی ہوئی، فائرنگ کا واقعہ گاڑی کے اندرپیش آیا تھا۔

پولیس نے فائرنگ کے الزام میں عمر نامی شخص کو موقع سے حراست میں لیا، عمر زخمی لڑکی کا دوست ہے جس کا اسلحہ اور گاڑی پولیس نے تحویل میں لے لی ہے۔

پولیس کے مطابق زخمی لڑکی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ گاڑی میں سوار تھی کے اتفاقیہ گولی چلنے سے زخمی ہوئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ زخمی لڑکی مقدمہ درج کرانا نہیں چاہتی تاہم عمر کے خلاف تھانا درخشاں میں سرکار کی مدعیت مقدمہ درج کیا جائے گا، واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہے۔

مزید خبریں :