04 نومبر ، 2024
امریکی کمپنی کی الیکٹرک کار کے جدید ترین خودکار ڈرائیونگ نظام رکاوٹ کا پتہ لگانے میں ناکام ہوگیا جس کے بعد آٹو ڈرائیونگ سسٹم پر سوالیا نشان لگ گیا ہے۔
جدید ترین خودکار ڈرائیونگ نظام کی حامل امریکی کمپنی کی الیکٹرک کار نے بیچ سڑک پر کھڑے ہرن کو ٹکر ماردی، جس سے کار میں موجود خودکار ڈرائیونگ سسٹم پر شکوک و شہبات پیدا ہوگئے۔
کارکمپنی نے دعویٰ کیا تھا کہ کارمیں موجود جدید ترین خودکار ڈرائیونگ موڈ دوران سفر راستے میں آنے والے خطرے کو جاننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔