Time 04 نومبر ، 2024
دنیا

یوگنڈا میں چرچ پر آسمانی بجلی گرنے سے بچوں سمیت 14 افراد ہلاک، 34 زخمی

یوگنڈا میں چرچ پر آسمانی بجلی گرنے سے بچوں سمیت 14 افراد ہلاک، 34 زخمی
افسوسناک واقعہ یوگنڈا کے شمال مغرب میں پالابیک مہاجر کیمپ میں پیش آیا: برطانوی میڈیا 

یوگنڈا میں ایک چرچ پر  آسمانی بجلی گرنے سے 13 بچوں سمیت 14 افراد ہلاک اور 34 زخمی ہوگئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ یوگنڈا کے شمال مغرب میں پالابیک مہاجر کیمپ میں پیش آیا جو اس وقت  80ہزار سے زائد پناہ گزینوں کا مسکن ہے۔

 رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پالابیک مہاجر کیمپ کے متاثرین 2 روز قبل چرچ میں مذہبی رسومات کی ادائیگی میں مصروف تھے کہ  تیز بارش اور بجلی کڑکنا شروع ہوگئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اس دوران آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں14 افراد  ہلاک جبکہ  34 زخمی ہوگئے۔

 یوگنڈا پولیس ترجمان کا بتانا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 13 بچے شامل ہیں جبکہ ایک  نوجوان کی عمر 21 سال تھی، بچوں کی صحیح عمریں معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔  

یاد رہے کہ 4 سال قبل  شمال مغربی یوگنڈا کے شہر اروا میں بھی  آسمانی بجلی گرنے سے 10 بچے ہلاک ہو گئے تھے۔

مزید خبریں :