Time 04 نومبر ، 2024
پاکستان

سندھ اسمبلی نے صوبائی آئینی بینچ کے قیام کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی

سندھ اسمبلی نے صوبائی آئینی بینچ کے قیام کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی
جماعت اسلامی کے فاروق احمد اور سنی اتحاد کونسل کے چار ممبران نے قرارداد کی مخالفت کی— فوٹو: وزیراعلیٰ ہاؤس

سندھ اسمبلی نے صوبائی آئینی بینچ کے قیام کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں 26آ ئینی ترمیم کے تحت ہائی کورٹ میں آئینی بینچ کے قیام کی قرارداد وزیر پارلیمانی امور ضیا لنجار نے پیش کی۔

ایم کیو ایم نے اعتماد میں نہ لینے پر تحفظات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ آئینی بینچ کے قیام کے بعد عوام کو جلد انصاف ملے گا ۔

ایوان میں صوبائی آئینی بینچ کے قیام کیلئے 123 ارکان نے قرارد کی حمایت کی جبکہ جماعت اسلامی کے فاروق احمد اور سنی اتحاد کونسل کے چار ممبران نے قرارداد کی مخالفت کی۔

بعد میں اسپیکر نے اسمبلی اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا۔

مزید خبریں :