Time 04 نومبر ، 2024
پاکستان

وزیر کو سرکاری گھر کے بجائے اپنے گھر رہائش پرماہانہ 2 لاکھ کرایہ ملے گا، پختونخوا اسمبلی سے بل منظور

خیبر پختونخوا اسمبلی نے وزرا کی تنخواہوں اور مراعات کا ترمیمی بل 2024 منظور کرلیا۔

اسمبلی سے منظور شدہ نئی ترامیم کے تحت وزرا کو سرکاری گھر میں تزئین و آرائش کیلئے ایک دفعہ 10 لاکھ دیے جائیں گے، 10لاکھ روپے میں تزئین و آرائش میں قالین، پردے، ائیر کنڈیشنڈ اور ایک ریفریجریٹر شامل ہوگا۔

اس کے علاوہ سرکار ی گھر نہ ہونے کی صورت میں وزیر کو کرائے پر گھر لینے کیلئے ماہانہ 2 لاکھ روپے دیا جائے گا جبکہ کرائے کے گھر میں بھی وزرا تزئین و آرائش کیلئے ایک دفعہ 10لاکھ روپے خرچ کرسکیں گے، اسی طرح کوئی وزیر رہائش کیلئے اپنا ذاتی گھر استعمال میں لانے پر 2 لاکھ روپے کرایہ وصول کرسکے گا۔

اس کے علاوہ سرکاری یا کرائے کی رہائشگاہ خالی کرنے پر ترئین و آرائش کی اشیا واپس کریگا۔ اسمبلی نے شادی ہالز رات 10 بجے بند کرنے کی قرارداد بھی منظور کرلی۔

مزید خبریں :