Time 05 نومبر ، 2024
دنیا

صدارتی الیکشن جیتنے کا کتنا چانس ہے؟ ٹرمپ نے ووٹنگ سے پہلے دعویٰ کردیا

صدارتی الیکشن جیتنے کا کتنا چانس ہے؟ ٹرمپ نے ووٹنگ سے پہلے دعویٰ کردیا
کامیابی ممکن ہے اگر ہم سب ووٹ دیں اور اگر میں انتخابات جیتا تو امریکا کو نئی بلندیوں پر لےجاؤں گا: سابق صدر/ فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکی صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ کے آغاز  میں چند گھنٹے باقی ہیں اور ایسے میں ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انتخابات میں ان کی کامیابی کا 95 فیصد امکان ہے۔ 

ریپبلکن صدارتی امیدوارٹرمپ نے مشی گن میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرےصدارتی انتخابات جیتنے کا 95 فیصدامکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ کامیابی ممکن ہے اگر ہم سب ووٹ دیں اور اگر میں  انتخابات جیتا تو امریکا کو نئی بلندیوں پر لےجاؤں گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں توانائی انڈسٹری پر توجہ مرکوزکرکے افراط زر ختم کرنے اور آٹوموبائل مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی بحالی کا وعدہ کیا۔ 

واضح رہے کہ امریکہ میں آج صدارتی انتخابات منعقد ہونگے چند گھنٹوں بعد ہی امریکی صدر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کا آغاز ہو جائے گا۔ 


مزید خبریں :