Time 05 نومبر ، 2024
پاکستان

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

پی ٹی آئی  رہنما اعظم سواتی جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار
گزشتہ روز عدالت نے مختلف مقدمات میں اعظم سواتی کی ضمانت منظور کی تھی/ فائل فوٹو

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو  جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

جیو نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر، اعظم سواتی کو اٹک جیل سے رہا ہوتے ہی پولیس نے دوبارہ گرفتار کرلیا۔ 

پولیس کے مطابق اعظم سواتی کو اٹک جیل کے باہر سے گرفتار کیا گیا، سابق وزیر اور دیگر رہنماؤں کے خلاف تھانہ ٹیکسلا اور حسن ابدال مقدمات درج ہیں۔ 

واضح رہے اعظم سواتی کو گزشتہ ماہ احتجاج کے دوران اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا اور اس کے بعد اٹک جیل منتقل کیا گیا۔ 

گزشتہ روز اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی اور ضلعی عدالت نے 8 مختلف مقدمات میں اعظم سواتی کی ضمانت منظور کی تھی اور رہائی کا حکم دیا تھا۔ 


مزید خبریں :