Time 05 نومبر ، 2024
کھیل

آسٹریلیا کیخلاف دوسرا ون ڈے، اسپنرکو کھلانے اور ایک فاسٹ بولر کو آرام دیے جانے کا امکان

پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ کے لیے میلبرن سے ایڈیلیڈ پہنچ گئی۔

پاکستان ونڈے اسکواڈ میلبرن میں پہلا ون ڈے میچ کھیلنے کے بعد منگل کی سہ پہر ایڈیلیڈ پہنچ گیا جہاں اس نے پہنچنے کے بعد آرام کیا۔

پاکستان ٹیم کل ایڈیلیڈ میں پریکٹس سیشن کرے گی، میلبرن میں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو دو وکٹوں سے شکست دی تھی۔ 

ذرائع کے مطابق دوسرے ایک روزہ میچ میں ایک ریگولر اسپنر کھلانے پر غورکیا جا رہا ہے، پاکستان کے اسکواڈ میں اسپنرز فیصل اکرم اور عرفات منہاس شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایاکہ ایک اسپنر کھلانے کی صورت میں فاسٹ بولر نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے کسی ایک کو آرم دیا جا سکتا ہے۔ 

پہلے میچ میں نسیم شاہ کو کریمپس کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن اب وہ پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں تاہم نسیم شاہ کو آرام دیے جانے کا زیادہ امکان ہے۔ 

تین ون ڈے میچز کی سیریز کا دوسرا میچ 8 نومبر کو کھیلا جائے گا اور  تین میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

مزید خبریں :