Time 06 نومبر ، 2024
پاکستان

مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات، نئی قانون سازیوں پر تبادلہ خیال

مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات، نئی قانون سازیوں پر تبادلہ خیال
فوٹو: جے یو آئی/ایکس

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر اور فیصل چوہدری نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرکے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والی قانون سازی پر مشاورت کی۔

جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فیصل چوہدری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور ہم حکومتی قانون سازی پر ایک جیسا مؤقف رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اسے غلط قرار دے رہی ہیں، آج جس طرح سے آئینی بینچ بنایا گیا ہے یہ سپریم کورٹ پر حملہ ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے آئینی ترمیم اور قانون سازی اور اگلے لائحہ عمل پربات ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے جج حکومتی ترامیم کی وجہ سے تقسیم ہوئے، ججوں کی تقسیم حکمرانوں کیلئے فائدہ مند اورعوام کیلئے نقصان دہ ہے۔

مزید خبریں :