Time 06 نومبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

ہنی سنگھ کی پاکستانی گلوکار کو کریڈٹ دیکر سرائیکی گانا گانے کی ویڈیو وائرل

ہنی سنگھ کی پاکستانی گلوکار کو کریڈٹ دیکر  سرائیکی گانا گانے کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں گلوکار ہنی سنگھ کا ندیم عباس کو کریڈٹ دینا مداحوں کو پسند آیا/ فائل فوٹو

بالی وڈ میں پاکستانی گانوں کو ہمیشہ ہی پسند کیا جاتا ہے اور انہیں چرایا بھی جاتا ہے جس کا پاکستانی گلوکاروں کو کوئی کریڈٹ بھی نہیں دیا جاتا۔

تاہم حال ہی میں بھارتی گلوکار و ریپر ہنی سنگھ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہیں پاکستان کی سرائیکی زبان کا مشہور گانا 'بسمہ اللہ کراں' گاتے ہوئے دیکھا گیا۔

اس دوران سب سے توجہ طلب بات یہ تھی کہ گلوکار نے حاضرین کو اس گانے کے اصل گلوکار 'ندیم عباس' کے حوالے سے بتایا اور پاکستانی گلوکار کو کریڈٹ دیتے ہوئے 'بسمہ اللہ کراں' گانا گا کر حاضرین کی داد وصول کی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں گلوکار ہنی سنگھ کا ندیم عباس کو کریڈٹ دینا مداحوں کو پسند آیا جس کی مداحوں نے تعریف بھی کی۔

واضح رہے ندیم عباس لونے والا نے 'ندیم عباس لونے والا کے اداس گانے' کے نام سے اپنی البم بنائی تھی اور 'بسمہ اللہ کراں' گانا بھی اسی البم میں شامل تھا جو 2015 میں ریلیز ہوا۔

مزید خبریں :