Time 06 نومبر ، 2024
کاروبار

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 10 ڈالر کم ہو کر 2727 ڈالر فی اونس ہے/ فائل فوٹو

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں  ایک ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق سونا فی تولہ ہزار روپے کم ہونے کے بعد 2 لاکھ 82 ہزار 200 روپے کا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 10 ڈالر کم ہو کر 2727 ڈالر فی اونس ہے۔