Time 06 نومبر ، 2024
کاروبار

کراچی کے سوا باقی ملک کیلئے بجلی سستی ہوگئی

کراچی کے سوا باقی ملک کیلئے بجلی سستی ہوگئی
نیپرا نے بجلی ایک روپے 28 پیسے فی یونٹ سستی کرنےکا اعلان کیا ہے، فوٹو: فائل

اسلام آباد:کراچی کے سوا باقی ملک کے لیے بجلی سستی کردی گئی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ایک ماہ کے لیے بجلی سستی کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نیپرا نے بجلی ایک روپے 28 پیسے فی یونٹ سستی کرنےکا اعلان کیا ہے۔

نیپرا کے مطابق  بجلی کی قیمت میں کمی ستمبر 2024 کی ایڈجسٹمنٹ میں کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی صارفین کو قیمت میں کمی کا ریلیف نومبر کے  بلز میں ملے گا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہےکہ بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا۔


مزید خبریں :