Time 07 نومبر ، 2024
پاکستان

پختونخوا کابینہ کا کے پی ہاؤس اسلام آباد میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ آئی جی کیخلاف درج کرانے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا کابینہ نے کے پی ہاؤس اسلام آباد میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ آئی جی اسلام آباد سمیت 600 اہلکاروں کے خلاف درج کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مقدمے میں توڑ پھوڑ، چوری، دہشت گردی اور دیگر دفعات لگائی جائیں گی۔

صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پیش نقصانات کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ کے پی ہاؤس اسلام آباد پر چھاپے کے دوران توڑ پھوڑ سے ایک کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا، وزیراعلیٰ کےپی اور اراکین اسمبلی کی قیمتی اشیاء بھی غائب ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اسلام آباد کے ڈی چوک پر احتجاج کے دوران اسلام آباد پولیس نے کے پی ہاؤس پر  علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تھا تاہم علی امین گنڈا پور  پولیس کے پہنچنے سے قبل ہی کے پی ہاؤس سے نکل گئے تھے۔

مزید خبریں :