07 نومبر ، 2024
اسلام آباد: پاکستان میں فروخت ہونے والی 50 فیصد سے زائد سگریٹس اسمگل شدہ اور غیر قانونی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق قانونی سگریٹس کی فروخت میں کمی سے ٹیکس ریونیو میں سالانہ 300 ارب کا نقصان ہورہا ہے۔
رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ہی قانونی سگریٹس کی فروخت میں 80 کروڑ اسٹک کی کمی ہوئی ہے اور جولائی تا ستمبر کی فروخت کا حجم 7.1 ارب سے کم ہو کر 6.3 ارب اسٹکس پر آگیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال قانونی سگریٹس کی مارکیٹ سیل میں 4 ارب روپے کی کمی کا خدشہ ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق صرف ایک برانڈ کی سالانہ فروخت 66 کروڑ سے کم ہوکر 30 کروڑ روپے پر آگئی ہے۔