Time 07 نومبر ، 2024
پاکستان

خیبرپختونخوا کابینہ میں ترامیم منظور، وزیراعلیٰ تمام سرکاری جامعات کے چانسلر ہونگے

خیبرپختونخوا کابینہ میں ترامیم منظور، وزیراعلیٰ تمام سرکاری جامعات کے چانسلر ہونگے
فوٹو: فائل

پشاور:  خیبرپختونخوا کابینہ  نے  یونیورسٹیوں کے  وائس چانسلرز  کی تقرری کا اختیار وزیراعلیٰ کو  دینے کی ترامیم منظور کرلیں۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں  صوبائی کابینہ نے  خیبرپختونخوا یونیورسٹیز  ایکٹ 2012  میں ترامیم کی منظوری دی۔

یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی تقرری کا اختیار  وزیراعلیٰ کو  دینے کی ترامیم منظور کرلی گئی۔

حکام کے مطابق ترامیم کے بعد وزیراعلیٰ تمام پبلک سیکٹر  یونیورسٹیز کے چانسلر ہوں گے۔  ترامیم میں وائس چانسلرز کی مدت ملازمت کو بھی چار سال مقرر کیا گیا ہے۔

ویمن یونیورسٹیز کے وائس چانسلر کے عہدوں  پر خواتین ہی تعینات کرنےکی منظوری بھی دی گئی۔

کابینہ نے ایگریکلچر انکم ٹیکس ایکٹ 2024 مسودے کی بھی منظوری دے دی۔

مزید خبریں :