08 نومبر ، 2024
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی نے پاکستان میں مذہبی بنیاد پر جرائم پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کمیٹی نے پاکستان سمیت 6 ملکوں میں انسانی حقوق کی صورتحال کے بارے میں اپنی رپورٹ جاری کردی۔
کمیٹی نے پاکستان میں امتیازی سلوک، نفرت انگریز بیان بازی، نفرت پر مبنی جرائم، ہجوم کے تشدد اور مذہبی اقلیتوں کو ہراساں کرنے کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
توہین مذہب کے جھوٹے الزام میں پھنسانے کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کمیٹی نے پاکستانی حکومت پر زور دیا کہ ان تمام واقعات کی تفتیش کرے اور ان جرائم میں ملوث افراد پر مقدمہ چلاکر انھیں سزا دلوائے۔