Time 08 نومبر ، 2024
پاکستان

پشاور میں ہارس اینڈ کیٹل شو، وزیراعلیٰ کے 40 گھوڑے بھی نمائش کیلئے لائے گئے

پشاور میں ہارس اینڈ کیٹل شو، وزیراعلیٰ کے 40 گھوڑے بھی نمائش کیلئے لائے گئے
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے ثقافتی میلے میں اپنے گھوڑے پر سوار ہوکر اسٹیڈیم کا چکر لگایا— فوٹو: رپورٹر

پشاور میں ہارس اینڈ کیٹل شو اور 3 روزہ ثقافتی میلے کا افتتاح ہوگیا۔

 کرنل شیر خان اسٹیڈیم پشاور میں تین روزہ کیٹل اینڈ ہارس شو اور ثقافتی میلے کا افتتاح وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کبوتر فضا میں چھوڑ کر کیا۔

میلے میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے 40 قیمتی گھوڑے بھی نمائش کےلیے لائے گئے ہیں۔ میلے میں روایتی خٹک ڈانس جبکہ ایس ایس جی کمانڈوز نے اسکائی ڈائیونگ کا شاندار مظاہرہ بھی کیا۔

ثقافتی میلے میں پرانی گاڑیاں بھی نمائش کیلئے لائی گئیں جن میں حاضرین نے خصوصی دلچسپی بھی لی۔

تقریب سے خطاب میں علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا ملک اورہماری پہچان ہے، آباؤ اجداد سے ہمیں جو کلچر و ثقافت ملی ہے اسے آنے والی نسلوں کو منتقل کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں دہشت گردی کا شکار ہونے والے سکیورٹی فورسز، پولیس اہلکاروں، اساتذہ، پولیو ورکرزاورعام شہریوں کی لازوال قربانیوں کی بنا پر ایسی تقریبات کا انعقاد ممکن ہوا۔ 

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے ثقافتی میلے میں اپنے گھوڑے پر سوار ہوکر اسٹیڈیم کا چکر لگایا۔

تقریب میں وزیراعلیٰ نے کورکمانڈرپشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری کو سوینئیر بھی پیش کیا۔

مزید خبریں :