Time 09 نومبر ، 2024
جرائم

حیدرآباد: شہریوں سے بھتہ لینے کے الزام میں 3 پولیس افسران سمیت 6 اہلکار برطرف

حیدرآباد: شہریوں سے بھتہ لینے کے الزام میں 3 پولیس افسران سمیت 6 اہلکار برطرف
 برطرف اہلکاروں نے شہریوں کو اغواء کر کے 19 لاکھ روپے بھتہ وصول کیا تھا: ایس ایس پی/ فائل فوٹو

حیدرآباد میں شہریوں سے بھتہ لینے کے الزام میں 6 افسران اور اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا۔

ایس ایس پی کے مطابق شہریوں سے بھتہ لینے کے الزام میں 3 پولیس افسران سمیت 6 پولیس اہلکاروں کو نوکری سے فارغ کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ برطرف اہلکاروں نے شہریوں کو اغواء کر کے 19 لاکھ روپے بھتہ وصول کیا تھا۔

ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ بھتہ وصول کرنے کے الزام میں 2 اہلکار جیل میں ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں بھی پولیس اہلکاروں کی مبینہ رشوت کی وائرل ویڈیوپر حکام نے نوٹس لیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق ایس ایس پی ون فائیو نے ویڈیو میں نظر آنے والے اہلکاروں کو معطل کرتے ہوئے ڈی ایس پی ون فائیو ہیڈکوارٹر کو معاملے کی انکوائری کا حکم دیا تھا۔

مزید خبریں :