Time 09 نومبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

ایشوریا کی خوبصورت جِلد کا راز کیا؟ اداکارہ نے اسکن کیئر روٹین بتادی

ایشوریا کی خوبصورت جِلد کا راز کیا؟ اداکارہ نے اسکن کیئر روٹین بتادی
میرے خیال میں سب سے آسان اور سب سے مؤثر چیز ہائیڈریٹڈ (پانی کا زیادہ استعمال) اور صفائی کا خیال رکھنا ہے: بالی وڈ اداکارہ/ فائل فوٹو

بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے کی خوبصورت جِلد کا راز ان کی اسکن کیئر روٹین میں چھپا ہوا ہے۔

خوبصورت جِلد کی خواہش ہر خاتون کو ہوتی ہے جس کیلئے وہ کافی جتن کرتی ہیں اور جب بات کی جائے بالی وڈ کی تو اس کی حسینہ ایشوریا رائے کی خوبصورت جِلد کے انڈسٹری میں چرچے ہیں اس لیے ان کے مداح بھی ان کی حسین جِلد کا راز جاننے میں لگے رہتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایشوریا نے ایک انٹرویو میں اپنی اسکن کیئر روٹین کے حوالے سے بات کی اور بتایا کہ وہ بھی ایک عام خاتون ہیں لیکن اپنی جِلد کا خیال مستقل مزاجی سے رکھتی ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ 'ہم سب وقت کے خلاف دوڑ رہے ہیں، ایسے میں خود کو جاننا اور خوش رہنا ضروری ہے،  آپ کو اٹھنا ہوگا اور دن کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا‘۔

ایشوریا نے بتایا کہ میرے خیال میں سب سے آسان اور سب سے مؤثر چیز ہائیڈریٹڈ (پانی کا زیادہ استعمال) اور صفائی کا خیال رکھنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسکن کو خشکی سے بچا کر موئسچرائز کرنا بھی ضرروی ہے، جِلد کو موئسچرائز رکھنا زندگی کا ایک حصہ بن گیا ہے، میں کہیں بھی کیوں نہ جاؤں اپنی جِلد کو موئسچرائز رکھتی ہوں کیونکہ دن کے آغاز اور اختتام پر جِلد کو موئسچرائز کرنا لازم ہوگیا ہے۔

مزید خبریں :