Time 10 نومبر ، 2024
دلچسپ و عجیب

ویڈیو: جرمنی کے چڑیا گھر میں ذہین ہاتھی پائپ سے نہانا سیکھ گیا

ویڈیو: جرمنی کے چڑیا گھر میں ذہین ہاتھی پائپ سے نہانا سیکھ گیا
 اسکرین گریب

ہاتھی وہ جانور ہے جو عام طور پر اپنی دیکھ بھال کرنے کے حوالے سے مشہور  ہے۔

ہاتھی گرمی سے بچنے اور اپنی جلد کی حفاظت کے لیے کیچڑ اور مٹی میں لوٹتے ہیں اور اپنے جسم پر جمی گرد کو صاف کرنے کے لیے اپنی سونڈ میں پانی بھر کر اسے اپنے جسم پر اسپرے کرتے ہیں۔

لیکن برلن کے چڑیا گھر میں ایک ہاتھی نے اپنی سونڈ سے پانی کا پائپ پکڑ کر اس سے اپنے جسم پر پانی ڈالنا سیکھ لیا ہے۔


سائنسدان ہاتھی کے اس عمل کو جانوروں کی جانب سے آلات کے استعمال کی مثال کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ ایک پانی کا پائپ دیکھنے میں بہت سادہ سی چیز لگے لیکن جانوروں کے لیے بہت پیچیدہ چیز ہے، ہاتھی نے شاید پانی کے پائپ کو استعمال کرنا اس لیے بھی سیکھ لیا کیونکہ یہ اس کی سونڈ سے ملتی جلتی چیز ہے۔

چڑیا گھر میں موجود اس ہاتھی کی صلاحیت کا چڑیا گھر کے ملازمین کو بہت فائدہ ہورہا ہے کیونکہ جہاں وہ ہر صبح تمام جانوروں کو نہلاتے ہیں وہیں اس ہاتھی کو وہ صرف پانی کا پائپ تھما دیتے ہیں۔

مزید خبریں :