11 نومبر ، 2024
کھیلوں کی دنیا سے پاکستان کیلئے ایک اور خوشخبری آگئی، پاکستان بیس بال یونائیٹڈ کلاسک کا چمپیئن بن گیا۔
بیس بال یونائیٹڈ کلاسک کے فائنل میں پاکستان نے 1-12 سے متحدہ عرب امارات کوشکست دی،ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم ناقابل شکست رہی۔
پاکستان کی فتح پر میدان میں شائقین نے جشن مناتے ہوئے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔
متحدہ عرب امارات میں ہونے والے بیس بال یونائیٹڈ کلاسک ٹورنامنٹ میں 9 ممالک نے شرکت کی۔
پاکستانی پلیئرز نے سبز ہلالی پرچم کے ساتھ کامیابی کی خوشی میں رقص کیا اور میدان میں سجدہ شکرانہ بھی ادا کیا۔
اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم نے 22 سال بعد آسٹریلیا کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز میں شکست دیکر پاکستانی شائقین کیلئے ایک خوشخبری دی تھی۔
پرتھ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ایک روزہ سیریز کا فیصلہ کن میچ کھیلا گیا جہاں پاکستانی بولرز کی شاندار کارکردگی نے میزبان ٹیم کو 140 رنز پر ڈھیر کردیا اور پاکستان نے 141 رنز کا ہدف 27 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے آسٹریلیا کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز میں 1-2 سے شکست دی تھی۔