Time 11 نومبر ، 2024
پاکستان

سرکاری حج اسکیم کیلئے ادائیگی کیسے ہوگی؟ وفاقی وزیر مذہبی امور نے حج پالیسی کا اعلان کردیا

سرکاری حج اسکیم کیلئے ادائیگی کیسے ہوگی؟ وفاقی وزیر مذہبی امور نے حج پالیسی کا اعلان کردیا
مجموعی طور پر ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین کا کوٹہ ملا ہے، کوٹے کا نصف 79 ہزار 600 افراد برابر سرکاری و نجی طور پر تقسیم ہوں گے: چوہدری سالک/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے حج پالیسی کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری سالک نے بتایا کہ  مجموعی طور پر ایک  لاکھ 79 ہزار 210 عازمین کا کوٹہ  ملا ہے، کوٹے کا نصف 79 ہزار 600 افراد برابر سرکاری و نجی طور پر تقسیم ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ حج کے لیے 2 ہزار لوگوں کا گروپ تشکیل دیا جائے گا، 2 لاکھ روپے کے ساتھ حج درخواست جمع ہوسکے گی اور 4 لاکھ روپے قرعہ اندازی کے بعد جب کہ باقی حج سے قبل فروری تک دینا ہوں گے۔

چوہدری سالک نے بتایا کہ سرکاری حج اسکیم کے اخراجات 10 لاکھ 75 ہزار سے 11 لاکھ 75 ہزار روپے کے درمیان متوقع ہیں، پہلی قسط واپس لینے کی صورت میں 50 ہزار روپے اور تیسری قسط جمع نہ کرانے  پر 2 لاکھ روپے کٹوتی ہوگی ، 10 فروری کے بعد کوئی رقم واپس نہیں ہوگی.

وفاقی وزیر نے بتایا کہ کم سن افراد حج کے لیے نہیں جاسکیں گے جب کہ حج پر وفات پانے والوں کا زرتلافی 10 لاکھ سے بڑھا کر 20 لاکھ روپے کردیا ہے۔

مزید خبریں :