Time 11 نومبر ، 2024
پاکستان

وفاقی حکومت کے زیر انتظام اسپتالوں کو پبلک پرائیویٹ کے تحت چلانے پر غور

وفاقی حکومت کے زیر انتظام اسپتالوں کو پبلک پرائیویٹ کے تحت چلانے پر غور
فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی حکومت  کے  زیر انتظام  اسپتالوں کو  پبلک  پرائیویٹ کے تحت چلانے پر غور کیا  جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسپتالوں کو سرکاری  سے سیمی گورنمنٹ میں تبدیل کرنے کے لیے بھی مشاورت کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت  نان گزیٹڈ اسٹاف کی کنٹریکٹ  پر  بھرتی کے لیے مشاورت کر رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اصلاحات کا مقصد پنشن کی مد میں اخراجات کو کم کرنا ہے۔ رواں سال پنشن کی  مد میں  ایک  ہزار ارب  سے زیادہ  خرچ ہوگا۔ پنشن  میں سول ملازمین کا حصہ 220 ارب اور  دفاعی شعبےکا 665 ارب  روپے ہے۔

ذرائع کے مطابق نئی اسکیم مرکز اور صوبوں  میں مقابلے کے امتحان کے ذریعے آنے والوں پر لاگو نہیں ہوگی۔ ملازمین کے لیے اصلاحات  پر عالمی مالیاتی اداروں  سے مشاورت کی جاچکی ہے۔ اصلاحات پر عمل درآمدکے لیے بین الااقومی مالیاتی اداروں سے تکنیکی اور مالی مدد لی جائےگی۔

مزید خبریں :