Time 12 نومبر ، 2024
پاکستان

آئینی بینچ کے سامنے مقدمات سماعت کیلئے مقرر کرنے کا فیصلہ

آئینی بینچ کے سامنے مقدمات سماعت کیلئے مقرر کرنے کا فیصلہ
سپریم کورٹ میں آئینی بینچز 14 نومبر سے سماعت کا آغاز کریں گے اور ہردرخواست کو اس کی باری پر لگایا جائے گا: ذرائع/ فائل فوٹو

اسلام آباد: آئینی بینچ نے مقدمات سماعت کے لیے مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سپریم کورٹ میں آئینی مقدمات اور بینچز کی تشکیل کے معاملے پر جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں ججز کمیٹی کا اجلاس ہوا، یہ اجلاس جسٹس جمال مندوخیل کی چین سے واپسی کے بعد بلایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جسٹس محمد علی مظہر نے ٹیلیفون پر کمیٹی میٹنگ میں شرکت کی جب کہ میٹنگ میں پہلے آنے والی درخواستوں کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق آئینی بینچ کی ججز کمیٹی کی میٹنگ ایک گھنٹے تک جاری رہی جس میں آئینی بینچ کے سامنے مقدمات سماعت کے لیے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ سپریم کورٹ میں آئینی بینچز 14 نومبر سے سماعت کا آغاز کریں گے اور ہردرخواست کو اس کی باری پر لگایا جائے گا۔


مزید خبریں :